سعودیہ کے محوخواب پرنس 20 سال سے کوما میں

   

Ferty9 Clinic

ریاض: سعودی عرب کے پرنس الولید بن خالد بن طلال المعروف ’’محوخواب شہزادہ‘‘ گزشتہ ہفتہ 36 سال کے ہوگئے۔ وہ لگ بھگ 20 سال سے لگاتار غشی (کوما) میں ہے۔ ارب پتی پرنس خالد بن طلال کے فرزند شہزادہ الولید 2005ء میں کار حادثہ کے نتیجہ میں کوما میں چلے گئے۔ وہ تب برطانیہ کے ایک ملٹری کالج کے طالب علم تھے۔ پرنس الولید کو ریاض میں واقع کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں لائیو سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا اور ان کو گزشتہ دو دہوں سے ٹیوب کے ذریعہ غذا پہنچائی جارہی ہے۔ 2015ء میں ڈاکٹروں نے مصنوعی نظام ہٹادینے کی سفارش کی لیکن ان کے والد کو کرشمہ کا انتظار ہے!