سعودیہ ۔ اسرائیل تعلقات بحالی کیلئے مثبت پیشرفت ہوئی ہے: بلنکن

   

ریاض : امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات کی بحالی میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے دونوں قوموں اور خطہ کیلئے ایک تاریخی موقع فراہم کرنے والے معاہدہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب تعلقات بحالی کے مذاکرات غزہ جنگ کے باعث منجمد ہوگئے تھے۔