سعودیہ ۔ امریکہ دفاعی امور پر بات چیت

   

ریاض ؍ واشنگٹن : سعودی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی نے امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کی صورتوں اور انھیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ریاض میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے بیچ دفاع تعاون کے سلسلے میں تھی۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو precision-guided weapon systems فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات امریکی وزارت دفاع پنٹگان نے صدر ٹرمپ کے دور میں ہتھیاروں کے حوالے سے تازہ ترین امریکی سعودی سودے میں بتائی۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب پیٹ ہیگزٹ کے ساتھ دونوں ملکوں کی دفاع کی وزارتوں کے بیچ تزویراتی تعاون اور اس کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔دونوں شخصیات نے ٹیلی فون پر رابطہ میں خطہ کی صورت حال اور علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔