سعودیہ:24 گھنٹے میں 10 ہزار شہریوں کا سفر

   

ریاض:سعودی عرب کے 10452 شہری بین الاقوامی سفر کی اجازت ملنے کے بعد زمینی اور فضائی ذرائع آمدورفت سے بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 17 اور 18مئی کو 4735 شہری بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک سفرپر گئے ہیں۔اسی عرصے کے دوران میں زمینی راستے سے 5717 سعودی شہری بیرون ملک گئے ہیں۔وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر بیرون ملک جانے والے سعودی شہریوں کے بارے میں مزید معلومات بھی جاری کی ہیں اور بتایا ہے کہ 17 اور 18 مئی کو پانچ ممالک متحدہ عرب امارات،مصر، قطر، امریکا اور برطانیہ کی طرف سب سے زیادہ مسافر روانہ ہوئے ہیں۔