سعودی ، سونے کی قیمت میں اضافہ

   

ریاض۔ سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 24 کیرٹ ایک گرام سونے کے نرخ اتوارکو224.49 ریال تھے جو پیر کو224.61 ریال ہوگئے۔ 21 کیرٹ ایک گرام سونا پیرکو 196.54 ریال تک پہنچ گیا جبکہ اتوارکو نرخ 196.43 ریال تھے۔18 کیرٹ ایک گرام سونا اتوارکو 168.37 ریال میں دستیاب تھا جو پیرکو 168.46 ریال ہوگیا جبکہ ایک اونس سونا 6985.50 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔