سعودی آئیل ٹینکر پر حملہ کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی توثیق نہیں: اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ ۔ 11 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ ڈرامائی انداز میں سعودی عرب کے آئیل ٹینکر پر حملہ میں ایران کے ملوث ہونے کی توثیق کرنے سے قاصر ہے۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونی گوتریس نے یہ بات بتائی ۔ سعودی آئیل ٹینکر پر اس سال کے اوائل میںحملہ کیا گیا تھا ۔ ستمبر میں ڈرون اور کروز میزائیل کے ذریعہ یہ حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث سعودی عرب کی پیداوار کا بہت بڑا حصہ متاثر ہوا تھا۔ امریکہ اور دیگر کئی یوروپی ممالک نے اس حملہ کیلئے ایران کو ذ مہ دار ٹھہرایا تھا جبکہ ایران نے اس کی تردید کی تھی۔