صنعا ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب زیرقیادت اتحاد نے یمن کے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ صنعا کے مختلف ٹھکانوں پر ہفتے کی صبح حملے کئے۔ سعودی ٹیلی ویژن کے مطابق ان حملوں میں صنعا کے قریب واقع یمنی باغیوں کے ٹھکانوں اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی ہدف بنایا گیا۔