سعودی اقامہ کی مفت توسیع ، شاہ سلمان کے احکام

   

ریاض : سعودی عرب نے اقاموں (رہائشی اجازت نامہ ) ، ایکزٹ اور ری انٹری کے ویزے کے ساتھ ساتھ بعض تارکین وطن کے ویزٹ ویزوں کی مدت میں 2 جون 2021 ء تک کوئی چارجس عائد کئے بغیر توسیع کردی ہے ۔ بعض ممالک سے سعودی عرب میں داخلہ منع ہے ۔ ایسے ملکوں کے شہریوں کے ویزٹ ویزے بڑھا دیئے گئے ہیں۔ شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ فرمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ احکام سلطنت کی مسلسل جاری کوششوں کا حصہ ہے جو کورونا بحران میں پریشان شہریوں اور تارکین وطن کیلئے کچھ راحت کا باعث ہے ۔