ریاض : سعودی امدادی ٹیم نے ترکیہ کے شہر غازی عنتاب میں جمعہ کو ’’العربیہ‘‘ کے نمائندے نے تصدیق کی ہیکہ کام شروع کردیا ہے۔ یہ شہر زلزلہ سے شدید متاثر ہوا تھا۔ ’’العربیہ‘‘ کے مندوب نے مزید کہا کہ غازی عنتاب میں ملبے کے نیچے سے اب بھی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ دریں اثنا تیسرا سعودی امدادی طیارہ 104 ٹن امداد لے کر اڈانا کے ترکی کے ہوائی اڈے کی طرف چلا گیا ہے۔جمعرات کو کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں کیلئے شروع کی گئی مہم ’’ ساھم‘‘ کو مقبولیت ملی ہے اور اس مہم کے تحت 145 ملین ریال سے زیادہ رقم جمع کرلی گئی ہے۔ مرکز نے بتایا کہ اس کی ٹیمیں رکاوٹوں کے باوجود متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔مرکز نے واضح کیا کہ سعودی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچائے گا جہاں وہ ہوں گے۔ شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے سعودی عرب کی مقبول مہم ’’ساھم‘‘ نے چہارشنبہ کو 80 ملین رالہ جمع کر کے دونوں ملکوں کی جانب سعودی فضائی پل کا آغاز بھی کر دیا تھا۔واضح رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام دونوں کو امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ جمعہ 10 فروری کی دوپہر تک اس سلسلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22300 سے زیادہ ہوگئی ہے۔