سعودی اور اردنی وزرائے خارجہ کی علاقائی صورتحال پر گفتگو

   

Ferty9 Clinic

ریاض22 ڈسمبر(ایجنسیز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و امورِ تارکینِ وطن ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے سعودی عرب اور اردن کے درمیان دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران خطے اور عالمی سطح پر تازہ ترین پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر مؤقف میں ہم آہنگی اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔