ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون پر الجزائر کے وزیر برائے امور خارجہ رمطان لعمامرہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے نے لعمامرہ کو الجزائر کے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے الجزائری ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ بات چیت میں تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔