سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

   

ریاض / واشنگٹن : سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ سعودی وزیرد فاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات، دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعاون بڑھانے، باہمی مفادات کے حصول کے لیے تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور سکیورٹی کی بنیادیں قائم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

محمدبن سلمان سے فرانسیسی صدر کا رابطہ، خطے کی صورتحال پرغور
ریاض: سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، حالیہ واقعات، سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔