سعودی اور جرمن وزرائے خارجہ کا دو طرفہتعاون پر تبادلہ خیال

   

جدہ : سعودی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو جدہ میں اپنی جرمن ہم منصب اینالینا بیرباک سے ملاقات کی۔وزارت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس ملاقات کے دوران، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دو طرفہ رابطہ کاری بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جرمنی کی وزیر خارجہ نے سوڈان سے جرمن شہریوں کو نکالنے کی کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔سعودی عرب نے 15 اپریل کو سوڈان کی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ان کے مخالف محمد حمدان دقلو جو ریپڈ سپورٹ فورسز کی کمان کرتے ہیں، کے درمیان ملک میں لڑائی شروع ہونے کے بعد ہزاروں غیر ملکی شہریوں کو سوڈان سے نکال کر سعودی عرب میں پناہ دی ہے۔سوڈان کے اس تنازعہ نے سینکڑوں لوگوں کی جانیں لے لی ہیں اور لاکھوں لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔جرمن خاتون وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک پیر کو جدہ پہنچیں جہاں وہ متعدد عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ریاض میں جرمن سفارتخانے نے اعلان کیا کہ بیئربوک کا دورہ دو دن تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد سعودی جرمن تعلقات کو مضبوط بنانا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔