ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جین نویل باروٹ سے لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کے حصول کیلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔یاد رہے گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر العبد العاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے خطے کی صورتحال خصوصا لبنان میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور اسرائیل، فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور حالیہ بحران کے دوران لبنانی عوام لبنانی کے ساتھ اپنے ممالک کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔