سعودی اور فلسطین ٹیکنالوجی میں شراکت داری کے خواہاں

   

ریاض ۔ یکم ؍ ستمبر (ایجنسیز) سعودی عرب اور فلسطین کے حکام نے ریاض میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، مملکت کے وزیر برائے مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی عبداللہ السواہا نے اپنے فلسطینی ہم منصب عبدالرزاق ناتشہ سے اس حوالے سے ملاقات کی۔ عہدیداروں کی یہ ملاقات گلوبل سمپوزیم فار ریگولیٹرزکے موقع پر ہوئی، جو ریاض میں جاری ہے اور3 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران دونوں فریقین نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور اختراع (انوویشن) کے شعبے میں اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ایس پی اے نے مزید کہا کہ مملکت، فلسطین کی معیشت کو استحکام دینے اور پائیدار ترقی کے حصول کی کوششوں کی حمایت کر رہی ہے۔گلوبل سمپوزیم فار ریگولیٹرز ریگولیشن فار سسٹین ایبل ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ کے عنوان سے شروع ہوا۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے پالیسی ساز اور ڈیجیٹل اسٹیک ہولڈرز شریک ہیں۔