سعودی اور یو اے ای میں ویکسین کی جانچ کا معاہدہ

,

   

Ferty9 Clinic

روس نے اپنے کورونا وائرس ویکسین کے کلینکل ٹرائل کے انعقاد کیلئے اصولی طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے معاہدہ کیا ہے ۔ سعودی عرب کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے ساتھ روسی ماہرین کام کررہے ہیں ۔ روس کے راست سرمایہ کاری فنڈ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ مرحلہ ایک اور مرحلہ دو کی آزمائش کے اعداد و شمار بھی شیئر کئے گئے ہیں ۔ ایک علحدہ اطلاع کے مطابق ماسکو کے گمالیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ الیکزینڈر گنڈسبرگ نے بتایا کہ ایبولا اور ایم ای آر ایس کیلئے ویکسین پر کام کرنے کے تجربہ سے کووڈ ۔19 ویکسین ’’اسپوٹنک V ‘‘کی 5 ماہ میں تیاری میں مدد ملی ۔