ریاض۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی آرامکو کمپنی 1.9 کھرب ڈالرس کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ مالدار کمپنی بن گئی ہے جو اپیل سے بھی 700 بلین ڈالرس زائد ہے۔ چہارشنبہ کو اپنی پہلی بار ٹریڈنگ میں اس کے حصص میں 10% کا اچھال پیدا ہوا تھا۔ اس طرح دنیا کی عظیم ترین انیشیل پبلک آفرنگ (IPO) میں سعودی تیل کمپنی نے 25.6 بلین ڈالرس حاصل کئے اور اس طرح علی بابا کے 2014ء میں 25 بلین ڈالرس کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔