سعودی ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے اعلان پرسوالات

,

   

ریاض : سعودی عرب سے بیرون ملک سفر کے دروازے کھولنے کے حوالے سے سعودی ایئرلائنزکے اعلان کے بعد میں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سوالات کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ لوگ اس امید کے ساتھ یہ پوچھنے لگے ہیں کہ کیا کرونا وبا کی کمر توڑ دی گئی ہے اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق شروع ہونے جا رہا ہے۔سعودی ایئرلائنز کی طرف سے 18 اپریل کو ٹویٹر پر ایک سوالیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’کیا آپ نے تیاری کرلی ہے؟’۔ اس ٹویٹ کے بعد سوالات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور ابھی تک جاری ہے۔اگرچہ زیادہ تر سوالات ان ممالک کے بارے میں ہیں جن کے ساتھ سعودی عرب فضائی سروس بحال کرے گا۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر استفسار کنندگان کومطمئن کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی ان تمام سفری ضروریات کو پورا کرے گی جو وبا کے بعد بین الاقوامی سفر کے لیے ضروری ہیں۔سعودی ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ پروازوں کی بحالی کی شرائط الگ ہوسکتی ہیں۔