سعودی ایئر لائن میں ایک شخص کی خواتین کے سامنے انتہائی قبیح اور غیر اخلاقی حرکت، گرفتار

,

   

حیدرآباد: ایک ۴۲/ سالہ شخص جس کا تعلق کیرالا سے ہے وہ سعودی عرب جدہ سے نئی دہلی کیلئے سعودی ایئر لائن کے ذریعہ سے سفر کررہا تھا۔ دوران سفر ہوائی جہاز میں اس نے اپنی پتلون اتاردی اور جہاز کے ایک اسٹاف کی ایک لڑکی کو سگریٹ جلانے کیلئے کہا۔ ملزم کی شناخت عبد الشاہد شمس الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جو کیرالا کے کٹایم کا ساکن ہے۔

دہلی ایئر پورٹ حکام کے مطابق شمس الدین اسٹاف کی ایک لڑکی کو سگریٹ جلانے کیلئے کہا جب اس نے انکار کردیا تو اس کوزد کوب کرنے لگا۔ جب ہو لڑکی نے اپنی ساتھیوں کو پکارا تو شمس الدین نے انتہائی قبیح حرکت کرتے ہوئے اپنی پتلون اتاری او رعضو مخصوص کوباہر نکالا۔ ہوائی جہاز دہلی پہنچنے کے بعد جہاز اسٹاف کی شکایت پر حکام نے اسے گرفتار کرکے ایئر پورٹ پولیس کے حوالہ کردیا۔ اس کے خلاف مزید کارروائی کے لئے اسے دہلی پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ ملزم کے خلاف آئی پی سی سیکشن 354اور 509کے تحت کیس درج کرلیاگیا۔