جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا کے سعودی عرب کے دورہ کے بعد جاری کردہ بیان میں مملکت کی جانب سے ورلڈ ایکسپو 2030کی میزبانی کے لیے دی جانے والی بولی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ورلڈ ایکسپو2030 کی میزبانی کرنے کی سعودی عرب کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صدر راما فوسا نے کہاہیکہ سعودی عرب بہترین جدید صلاحیتوں اور تجربے کے ساتھ عالمی ایونٹ کا انعقاد کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال اکتوبر میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے اپنی بولی جمع کرائی تھی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عالمی ایونٹ کی بین الاقوامی تنظیم بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز(بی آئی ای) کو اس سلسلے میں ایک خط بھیجا گیا تھا۔