سعودی ترقیاتی پروگرام: یمن میں 5اسکولوں کا قیام

   

صنعا : سعودی عرب کے ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام نے یمن کے مختلف شہروں میں 5 ماڈل اسکول قائم کردیے۔ شبو، ابین، حج، الضالع اور تعزمیں قائم کیے گئے اسکولوں کا مقصد یمن میں تدریس اور علوم سیکھنے کے مواقع اور ماحول کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ان تعلیمی اداروں کے قیام سے یمن میں خواندگی کے تناسب میں اضافہ اور نئی نسل کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔