واشنگٹن ۔ 18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے پس پردہ وہ ایران کو ذمہ دار تصور کرتے ہیںلیکن اس کے باوجود وہ ( امریکہ) اس کے خلاف جنگ نہیں کرے گا ۔ واضح رہے کہ آرامکو پر ڈرون حملوں اور مشرق وسطیٰ میں ایک نئے تصادم کے بڑھتے اندیشوں کے درمیان تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرمپ نے یہ بیان دیا ہے لیکن ایران نے ان حملوں میں ملوث ہونے امریکہ کا الزامستردکردیا ہے ۔
