سعودی تیل پلانٹ پر حملہ میں ایران کا ہاتھ : بحرین

   

نیویارک، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کے وزیر خارجہ خالد احمد بن محمدالخلیفہ نے سعودی تیل پلانٹ آرامکو پر ہوئے ڈرون میں حملے میں ایران کا ہاتھ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو بین الاقوامی برادری کی طرف سے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی میں مسٹر خالد نے ایران پر مبینہ طور پر الزام لگاتے ہوئے کہا‘‘ہم نے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے ایران کے سعودی عرب کے تیل تنصیبات پر حملہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ’’۔قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے دو پٹرول پلانٹوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملہ کی ذمہ داری اگرچہ یمن کے حوثی باغیوں نے لی تھی۔دوسری جانب امریکہ لگاتار اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہہ رہا ہے ۔تاہم ایران امریکہ سمیت دیگر ممالک کے الزامات کو شروع سے مسترد کرتا آرہاہے ۔