سعودی جی 20 ممالک میں سب سے محفوظ ملک قرار

   

ریاض ۔ سعودی عرب کو جی20 ممالک کی فہرست میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سب سے محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یہ درجہ بندی عالمی مسابقتی رپورٹ 2019 میں شامل عالمی سلامتی کے 5 اشاروں اور پائیدار ترقی سے متعلق اہداف ایس ڈی جی کے انڈیکس برائے 2020 پر مبنی تھی۔ایس ڈی جی انڈیکس2020 نے سعودی عرب کو جی 20 میں پہلے مقام پر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب میں رات کو تنہا سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ تصور کرنے والوں کا فیصد تناسب زیادہ ہے۔جی20 میں سعودی عرب کو کینیڈا اور چین سے زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل قرار دیا گیا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں مملکت کو چین اور امریکہ سے آگے مقام حاصل ہوا۔بااعتبارپولیس خدمات کے انڈیکس میں بھی مملکت کو اول درجے پر رکھا گیا۔ یہ ایک اشارہ ہے جو قانون کے نفاذ اور نظم وضبط کے حصول میں اسکی کامیابی کے بارے میں عوام کے اعتماد کی پیمائش کرتا ہے۔