ریاض۔ 28 مئی (ایجنسیز) سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایرانی عالم کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔ ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایرانی عالم کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت اطلاعات نے خبر پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔