سعودی خاتون افواج کی گریجویشن تقریب

   

ریاض : ریاض میں واقع آرمڈ فورسیز ویمنس کیڈر ٹریننگ سنٹر میں خاتون فوجیوں کی گریجویشن تقریب میں ڈائرکٹر آف دی جوائنٹ اسٹاف آف آرمڈ فورسسز میجر جنرل حامد العمری نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران میجر جنرل العمری نے اسٹاف ارکان خصوصی طور پر خاتون اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواتین نے سنٹر کے مشن کو بخوبی انجام دیا۔ اس موقع پر ویمنس کیڈر ٹریننگ سنٹر کے کمانڈر چیف سرجنٹ سلیمان المالکی نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں حلف برداری کی رسم انجام دی گئی اور اس کے بعد جیتنے والوں کے ناموں اور بہترین کارکردگی انجام دینے والوں کے نام ظاہر کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس تقریب میں میجر جنرل عبدالبلاوی اور میجر جنرل صدام بن فارمس نے بھی شرکت کی۔