سعودی خاتون نے گھر میں میوزیم بنا لیا

   

ریاض : سعودی عرب میں جازان ریجن کی العیدابی کمشنری میں ایک سعودی خاتون فاطمہ الغزوانی نے تاریخی عجائب گھر قائم کیا ہے جو 1600 سے زیادہ نوادر پر مشتمل ہے اور مسلسل 10 سال کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ میڈیا کے مطابق فاطمہ الغزوانی کا تاریخی عجائب گھر دستی مصنوعات، ملبوسات، قدیم نوادر، سکوں اور کئی برس پرانے نوٹوں پر مشتمل ہے۔ فاطمہ الغزوانی نے عجائب گھر کے قیام کے حوالے سے بتایا کہ ’میں نے دیکھا کہ بہت سارے نوادر لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوتے جا رہے ہیں۔ شہری اور غیرملکی جازان ریجن کی ثقافت اور قدیمی ورثہ سے واقفیت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی بات عجائب گھرکے قیام کا محرک بنی۔‘فاطمہ الغزوانی نے بتایا کہ جب عجائب گھر قائم کرنے کا سوچا تو گھر والوں نے حوصلہ افزائی کی اور مالی تعاون بھی کیا۔