جدہ ۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر جدہ میں یمنی باشندے کو مارکیٹ میں سعودی خاتون کی تصویر لینا اور اس سے راہ و رسم بڑھانا مہنگا پڑگیا۔ایک مقامی عدالت میں جرم ثابت ہونے پر دس دن قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔ جدہ کی ایک مارکیٹ میں یمنی باشندے نے سعودی خاتون کی تصویر بنائی اور اس سے راہ رورسم بڑھانے کی غرض سے اسنیپ چیٹ کے ذریعے اس سے رابطہ کیا۔
سعودی خاتون کے بھائی کو اس حرکت کا علم ہوا تو اس نے فوری طور پر پولیس کو طلب کر لیا جس نے یمنی کو حراست میں لے کر اس کے موبائل سیٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
