سعودی خاتون کے نام پر کاروبارمصری خاتون کو سزا، بیدخلی کا حکم

   

ریاض: مکہ مکرمہ میں وزارت تجارت نے سعودی خاتون کے نام پر لیڈیز پارلر بند کرادیا جسے ایک مصری خاتون چلا رہی تھی۔ سعودی وزارت تجارت نے ایک سعودی اور مصری خاتون کی تشہیر کردی ہے جن کیخلاف مکہ کی فوجداری عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کر دیا تھا۔وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ مصری خاتون غیرملکی سرمایہ کاری لائسنس حاصل کیے بغیر سعودی خاتون کے نام پر اپنا کاروبار چلا رہی تھی اور پارلر کے ذریعہ بھاری آمدنی حاصل کررہی تھی جبکہ سعودی خاتون، غیرملکی مصری خاتون کے کاروبار کی پردہ پوشی کیے ہوئے تھی۔