سعودی خواتین میں بیروزگاری میں کمی

   

ریاض: سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی مجموعی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ’2019 کی آخری چوتھائی کے مقابلے میں 2020 کی پہلی چوتھائی کے دوران بیروزگاری کی شرح 12 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد ہوگئی ہے۔سعودی خواتین میں بیروزگاری کی شرح میں2.6 فیصد کمی ہوئی ہے، اس کی مجموعی شرح اب 28.2 فیصد ہوگئی ہے جبکہ سعودی مردوں میں بیروزگاری کی شرح میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔