سعودی خواتین کو بغیر محرم بیرون ملک سفر کی اجازت

,

   

ریاض: ولی عہد محمد بن سلمان جب سعودی عربیہ کے تخت شاہی پر بیٹھے ہیں تب سے سعودی عرب میں نئے نئے قانون بنائے جارہے ہیں جس کی مثال سعودی عرب کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت، سعودی عرب میں سنیما گھروغیرہ۔ اس طرح کے نئے قوانین میں بہت جلد ایک نئے قانون کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت سعودی خواتین بغیر محرم کے بیرونی سفر کرسکتی ہیں۔ سعودی عرب کے اعلی حکام نے یہ بات بتائی۔

سعودی اخبار عکاذ کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ خواتین کو محرم کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق قانون میں تبدیلی کا باقاعدہ بہت جلد سرکاری اعلان کیا جائے گا۔ اگر یہ قانون نافذ العمل ہوتا ہے تو ا س میں خواتین کی بہت بڑی کامیابی مانی جارہی ہے۔ کیونکہ خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیمیں ایک طویل عرصہ سے اس پاپندی کے خاتمہ کا مطالبہ کرتی آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کسی بھی عمر کی خواتین کو بیرون ملک سفر کیلئے محرم ساتھ رہنا لازمی ہے۔