سعودی خواتین کو بیرون ملک سفر کیلئے مزید آسانیاں

   

ریاض ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے منگل کے روز سے ایک اہم اصلاحاتی کارگزاری انجام دیتے ہوئے 21 سال سے زائد عمر کی خواتین پاسپورٹس حاصل کرتے ہوئے اور اپنے کسی بھی مرد سرپرست سے اجازت لئے بغیر بیرون ملک کے سفر کی اجازت دی ہے ۔ یاد رہے کہ مذکورہ اصلاحات کا اعلان جاریہ ماہ کے اوائل میں کیا گیا تھا جس کے بعد سعودی خواتین کے لئے ضروری کاموں کو انجام دینے کیلئے مرد سرپرستوں کی اجازت لینے کی روایت کمزور پڑ گئی تھی کیونکہ اس پابندی کو خواتین پرظلم سے تعبیر کیا جارہا تھا ۔ لہذا اب پاسپورٹ کے دفتر میں 21 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کی درخواستوں کا ادخال شروع ہوگیا ہے جس کے بعد خواتین پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے یا پرانے پاسپورٹ کی تجدید کرواتے ہوئے سرپرستوں کی اجازت کے بغیر بیرون ممالک کا سفر کرسکتی ہیں ۔ قبل ازیں خواتین کو پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر کے لئے محرم ارکان حاندان (والد، شوہر یا دیگر محرم رشتہ داروں) سے اجازت لینا پڑتی تھی۔