سعودی خواتین ہائی سپیڈ حرمین ٹرین چلانے کیلئے تیار

   

ریاض : سعودی خواتین اب مملکت میں حرمین ایکسپریس ٹرین بھی چلاتی نظر آئیں گی۔میڈیا کے مطابق اتوار کو سعودی ریلوے پولی ٹیکنیک نے اعلان کیا کہ حرمین ایکسپریس ٹرین لیڈرز پروگرام میں ٹریننگ کیلئے سعودی خواتین کے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت خواتین گریجویٹس ایسے مرد گریجویٹس کیساتھ مل کر کام کریں گی جن کو گذشتہ پروگرام میں ٹریننگ دی گئی ہے۔حرمین ایکسپریس سعودی عرب کی ہائی سپیڈ ٹرین سرویس ہے جو مکہ اور مدینہ کے درمیان چلے گی اور توقع ظاہر کی گئی ہیکہ سالانہ 6کروڑ مسافر اس سے استفادہ کریں گے۔خواتین کیلئے پروگرام میں رجسٹریشن رواں ماہ کی 13 تاریخ تک کھلی ہے اور ریلوے پولی ٹیکنیک کی ویب سائٹ کے ذریعے داخلہ لیا جا سکتا ہے۔