واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہیکہ وہ تہران کی حمایت یافتہ قوتوں کی دھمکیوں سے خودمختاری اور اپنی سرزمین کے دفاع میں سعودی عرب کی حمایت جاری رکھیں گے۔ بائیڈن نے اپنی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو ایران کی حمایت یافتہ فورس کے حملوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے دور میں متاثر ہونے والی عالمی سفارتکاری کی واپسی کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کو بحال کریں گے اور ہمیں سفارتکاری پر انحصار کرنا چاہیے،ہم اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کیساتھ مل کر جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کیلئے کام کریںگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو چین اور روس کی طرف سے جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازشوں کا سامنا ہے مگر ہم چین اور روس کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔