سعودی سرحدی محافظ سوڈان سے نکلنے والوں کی مدد میں پیش پیش

,

   

جدہ : سعودی سرحدی محافظ سوڈان سے نکلنے والوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ سعودی عرب اپنے شہریوں اپنے دوست اور برادر ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ سوڈان سے نکل کر جدہ اسلامی بندرگاہ اور دیگر مقامات سے یہ افراد سعودی عرب داخل ہوتے ہیں تو یہاں سعودی سرحدی محافظ ان کی حفاظت کرنے اور ان کو مدد فراہم کرنے کیلئے متحرک ہو جاتے ہیں۔جدہ بندرگاہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز کو سونپے گئے سکیورٹی اور انخلاء کے عمل میں مدد فراہم کرنے کے اقدامات بھی سعودی عرب کے انسانی ہمدری کے اقدامات کے ضمن میں آتے ہیں۔سعودی بارڈر گارڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوڈان سے آنے والے لوگوں کے انخلا، زخمیوں کی منتقلی جہاز کو وصول کرنے کیلئے اور مختلف ملکوں کے سفارت کاروں کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے میں بارڈر گارڈ کی شرکت کی اطلاع دی اور اس حوالے سے خدمت میں مگن سعودی گارڈز کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔