سعودی سفیر کا واشنگٹن میں ملٹری اتاشی آفس کا دورہ

   

ریاض ، 15 ستمبر (ایجنسیز) امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے پیر کے روز واشنگٹن میں سعودی ملٹری اتاشی آفس کا دورہ کیا ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادی ریما کو اس موقع پر اتاشی آفس کے کام، ذمہ داریوں اور شعبوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیگئیں ۔انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی قیادت کی جانب سے اتاشی کو فراہم کی جانے والی معاونت دونوں ممالک، سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے میں کس طرح مددگار ہے۔ شہزادی ریما کا استقبال سعودی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور خالد البیاری نے کیا، جو واشنگٹن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ سعودی ملٹری اتاشی برائے واشنگٹن و اوٹاوا میجر جنرل عبداللہ بن خلف الخثعمی اور اتاشی آفس کے مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔