منا ما : بحرین میں سفارتی خدمات کی تکمیل اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر کے رخصت ہونیوالے سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد کو بحرین کے شاہ نے بحرینی ایوارڈ سے نوازا ہے۔اتوار کے روز سبکدوش ہونے والے سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد کو آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی اور پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔شہزادہ سلطان بن احمد نے اس اعزاز کے دیے جانے پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا ہے، نیز نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی تعاون کے ساتھ بحرین ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔اس موقع پر بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد نے سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد کی دو طرفہ خدمات کو سراہا ہے۔