سعودی سفیر کی افغان وزیر خارجہ سےدوطرفہ تعلقات پر بات چیت

   

کابل : افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے آج افغانستان میں سعودی عرب کے سفیر فیصل بن طلق البقمی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں افغانستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ملک میں مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر جامع بات چیت ہوئی۔ سعودی عرب کے نمائندہ برائے افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ افغانوں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی طرف تیزی سے آگے بڑھیں گے اور ان کا ملک افغانوں کے لیے انسانی امداد کا سلسلہ جاری اور دیگر شعبوں میں بھی کام کرے گا۔انہوں نے امارت اسلامیہ کے اقدامات بالخصوص سیکورٹی کی مضبوطی اور منشیات کے خاتمہ کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔