اسلام آباد : پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ جمعہ کو وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو‘ کے موضوع پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو اکتوبر 2021 میں سعودی عرب میں منعقد ہوگی۔ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ دعوت قبول کر لی ہے۔ وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبہ بندیوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔