طرابلس : پاکستان کی خانگی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا یے۔ سیرین ایئر سعودی عرب سے پاکستان کے لیے عید الفطر کے موقع پر خصوصی پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ سیرین ائیر کے چیف ایگزیکٹو صفدر ملک نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ ’سعودی عرب سے پاکستان کے لیے عید الفطر سے قبل 5 پروازیں چلائی جائیں گی جس کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔‘ایئر لائن انتظامیہ نے بتایا کہ ‘جدہ اور ریاض سے اسلام آباد کے لیے عید کی پانچ خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جن کا آغاز 7 مئی سے کیا جا رہا ہے۔
