ریاض : سعودی عرب میں شاہی خاندان نے ملک میں امدادی مہم کے لیے 18 ملین 700 ہزار ڈالر عطیہ کیے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کی خبر کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے “احسان انسٹی ٹیوشن” کے زیر اہتمام “نیشنل ایڈ کمپین فار چیریٹی” کی قیادت کی۔اطلاع کے مطابق امدادی مہم، جس میں شاہ سلمان نے 40 اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 ملین ریال عطیہ کیے، 70 ملین ریال (تقریباً 18 ملین 700 ہزار ڈالر) سے شروع ہوئی اور پہلے ہی گھنٹے یہ رقم 469 ملین ریال (تقریباً 125 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔احسان انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر ابراہیم الحسینی، جنہوں نے اس مہم کو منظم کیا، نے بتایا کہ خیراتی اداروں کے لیے قومی امدادی مہم کا تیسرا حصہ، جو پچھلے سالوں میں بھی منعقد کیا گیا تھا، رمضان کے آخری 10 دنوں کی آمد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، اور عطیات جمع کیے گئے تھے۔ اس مہم کو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے ماہ رمضان کے اواخر تک جاری رکھے جائے گا۔