ریاض : سعودی عرب میں شاہی فرمان کے تحت سائنسدانوں، طبی ماہرین، انوویٹرز، ریسرچرز، منفرد صلاحیتوں اور مہارت کے حامل افراد اور کاروباری شخصیات کو شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں ایک پاکستانی اور ہندو ستانی شامل ہیں۔مالیاتی نیوز پورٹل ارگام میں شائع فہرست کے مطابق انگلینڈ کی یونیورسٹی آف لیورپول میڈیکل اسکول سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر محمود خان کا نام بھی سعودی شہریت حاصل کرنے والوں کی فہرست میں نمایاں ہے۔ڈاکٹر محمود خان کے ممتاز کیرئیر میں متعدد سینیئر کارپوریٹ کردار شامل ہیں ۔البتہ ہندوستانی شہری کی تفصیلات حاصل نہیں ہوسکی۔ہندو پاک کے شہری ہمیشہ سعودی شہریت حاصل کرنے کوشاں رہتے ہیں۔