ریاض۔ (کے این واصف) وزارت حج و عمرہ نے سعودی میں رہنے والے غیر ملکیوں اور سعودی باشندوں کے لئے حج سال 2023 کا نرخ نامہ جاری کردیا ہے۔ حج نرخ نامہ (فیس برائے سال 2023) سال گزشتہ کی طرح چار مختلف پیکیجز (سستا، درمیانی اور وی آئی پی) پر مشتمل ہین۔ پہلا /-3465 سعودی ریال، دوسرا -/ 7037 ریال تیسرا -/ 9214 ریال، اور چوتھا -/11435 سعودی ریال ہیں۔ ان قیمتوں میں VAT شامل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلہ کم ہیں۔