دوبئی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اپنے تمام شہریوں کو سخت ہدایت کردی ہیکہ وہ چین کے سفر سے گریز کریں جہاں کورونا وائرس نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے۔ مملکت کے جنرل ڈائرکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے یہ بات بتائی جسکے مطابق اگر کوئی بھی سعودی شہری ہدایت نامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین کا سفر کریگا تو اسے سعودی واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ یاد رہیکہ اتوار کو سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائنز ’’سعودیہ‘‘ نے بھی دیگر ایئرلائنز کی طرز پر چین جانے والی اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔ جبکہ 10 سعودی طلباء کو بھی چین کے شہر ووہان سے بذریعہ طیارہ سعودی واپس لایا جاچکا ہے۔