ریاض : عمر رسیدہ سعودی شہری سعود بن محمد الغامدی بے خوابی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ چالیس برس سے وہ سو نہیں سکے اور وہ نیند کا لطف اْٹھانے سے محروم ہیں۔ العربیہ کے مطابق ایم بی سی چینل کے پروگرام ’فی اسبوع‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سعود بن محمد الغامدی نے بتایا کہ ’بے خوابی کا عارضہ انہیں تقریبا چالیس برس سے ہے۔ علاج کیلئے ہسپتالوں سے رجوع کیا اور دم کرنے والے شیوخ سے بھی رابطے کیے۔ سعودی شہری نے بتایا کہ’ ایک ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے اطمینان دلایا تھا کہ بے خوابی کا علاج ہے۔ میڈیسن بھی دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب بھی وہ بے چینی اور بے خوابی میں مبتلا ہیں۔ سعود بن محمد الغامدی کے مطابق’ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بے خوابی کی وجہ ڈپریشن ہے‘۔ ہاسپٹلس اور ڈاکٹروں سے مایوس ہوکر روحانی علاج کیلئے شیوخ سے رابطہ کیا۔