سعودی شہری سونا اسمگلنگ کرتے ہوئے دہلی ایرپورٹ پر گرفتار

   

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ایرپورٹ پر کسٹم عہدیداروں نے ایک سعودی شہری کو ہندوستان سونا اسمگلنگ کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا جبکہ سونے کی قیمت 53 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ سعودی شہری اتوار کی رات دمام سے یہاں پہنچا تھا۔ سعودی شہری کے سامان کا جب جائزہ لیا گیا تو اس میں سونے کی 15 بسکٹیں دستیاب ہوئیں جن کا وزن 1.6 کیلو ہے۔ کسٹم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ یہ بسکٹیں ایک پلاسٹک کور میں چھپا کر ایک سعودی شہری نے اپنی کمر سے باندھ لیا تھا۔ ضبط شدہ سونے کی ہندوستانی قیمت 53.7 لاکھ ہے۔