ریاض : سعودی شہری محمد البراق نے 40 سال قبل کاغذ اور دھات کی کرنسیوں کو جمع کرنے کا کام کیا اور مختلف ممالک کے دورے کرکے 10 ہزار سے زیادہ کرنسیاں جمع کرکے حیران کردیا۔اپنے شوق کی خاطر اتنی محنت کے بعد محمد البراق نے اب اپنے گھر میں ایک نجی میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد البراق نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا یہ مشن کئی سالوں سے جاری تھا۔ آج میرے پاس نایاب کرنسیوں کا بے مثال مجموعہ موجود ہے۔ لہٰذا اب جب میں اپنے کام سے ریٹائر ہورہا ہوں تو میں نے ان کرنسیوں کیلئے اپنے گھر میں میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میوزیم کے قیام اور دیکھ بھال کرنے کا خیال کام سے ریٹائر ہونے کے بعد اور خود کو اس کام کیلئے وقف کرنے کے بعد آیا۔