ریاض؍ جکارتہ: سعودی عرب کے ایک شہری نے اپنے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کی شادی میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کا سفر کیا اور اس کے گھرپہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں نوجوان سعودی شہری ریاض العطیہ کی انڈونیشیا میں اپنی ملازمہ کی اس کے شوہر سے شادی کی فوٹیج نشر کی گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ریاض العطیہ نے بتایا کہ’خالہ میری ہمارے گھر میں ایک ملازمہ ہی نہیں رہیں بلکہ میں دو سال کا تھا جب انہوں نے میری پرورش اور نگہداشت شروع کی۔ انہوں نے ہمارے گھر میں 30 سال کام کیا۔ طویل عرصے تک ہمارے گھرمیں کام کرنے پر ہم ان کے احسان مند ہیں اور ہم اس احسان کو واپس کرنے کیلئے اس کی شادی میں شرکت ایک معمولی بدلہ ہے۔