ریاض:سعودی شہزادہ منصور بن ناصربن عبدالعزیز آل سعودکی والدہ انتقال کرگئیں، نمازجنازہ پیرکو نماز عصرکے بعد ادا کی جائیگی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں سعودی شہزادہ منصوربن ناصربن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی۔ ایوان شاہی کے اعلامیے کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ پیرکو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز عصرکے بعد ادا کی جائیگی۔
قوانین کی خلاف ورزیوںپر 11 ہزار سے زائد غیرملکی گرفتار
ریاض:سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اقامہ وسرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر مملکت کے مختلف علاقوں سے 11 ہزار سے زائد غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جاری مہم کے دوران 27 اپریل سے 3 مئی 2023 تک 11 ہزار 77 غیرملکیوں کوتفتیشی ٹیموں نے حراست میں لیا۔