ریاض : سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ان کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی،جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ شہزادی لطیفہ کو ریاض کے العود قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔